Menu
قصص الانبیاء کے بیان کی حکمت/"عبادت اور توکل" بندہ مومن کی زندگی کے دو ستون | سورۃ ھود (آیات 120 تا 123)۔
Loading...
2026-10-01 Qasas-ul-Anbiya ke Bayan ki Hikmat | Ibadat aur Tawakkul: Banda-e-Momin ki Zindagi ke Do Sutoon | Surah Hud (Ayat 120–123)
120 Views
Oct 02, 2026
MP3
00:38
8.74 MB
Engr. Noman Akhter
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ہفتہ وار درسِ قرآن میں آج کے مضامین: (سورۂ ہود، آیات 120 تا 123 — اختتامِ سورت) انبیاءؑ کے واقعات محض تاریخ نہیں، داعیِ حق کے دل کو ثبات عطا کرنے کا سامان ہیں۔ قرآنی قصص میں حق بھی ہے، نصیحت بھی، اور اہلِ ایمان کے لیے یاددہانی بھی۔ داعیِ حق منکرین سے الجھتا نہیں، بلکہ پورے یقین کے ساتھ اپنے کام پر ڈٹا رہتا ہے۔ حق و باطل کا آخری فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے؛ مومن انتظار بھی یقین کے ساتھ کرتا ہے۔ غیب کا مالک اللہ ہے اور ہر معاملہ بالآخر اسی کی طرف لوٹتا ہے، لہٰذا عبادت اور توکل ہی مومن کی زندگی کے دو ستون ہیں۔ تمہارا رب تمہارے اعمال سے ہرگز غافل نہیں؛ یہی احساس انسان کو جواب دہ اور بیدار رکھتا ہے۔ ان اہم قرآنی مضامین کو سمجھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دوست احباب کے ساتھ تشریف لا کر تاثیرِ قرآنی کو اپنے قلب میں اور پیغامِ قرآنی کو اپنے عمل میں محسوس فرمائیں!! جزاکم اللہ خیرا کثیرا و احسن الجزاء فی الدارین!۔

The Wisdom Behind the Narration of the Stories of the Prophets | Worship and Tawakkul: Two Pillars of a Believer’s Life | قصص الانبیاء کے بیان کی حکمت/"عبادت اور توکل" بندہ مومن کی زندگی کے دو ستون | سورۃ ھود (آیات 120 تا 123)۔

Related Media