Menu

Future Projects

Future Projects

مستقبل کے منصوبہ جات


1. گلستانِ جوہر میں قرآن اکیڈمی اور مسجد کا قیام:
اس ضمن میں ایک مسجد اور اکیڈمی کے قیام کے لیے ایک سے زائد پلاٹس پر گفت و شنید کا سلسلہ جاری ہے اور توقع ہے کہ ان شاءاللہ جلد اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کرلیا جائےگا۔ چونکہ ابھی تک پلاٹ کے حصول کے لیے حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے اس لیے اس کے ابتدائی نقشہ جات تخمینہ کے اندازے کے لیے تیار کیے گئے ہیں، جن کے مطابق اس منصوبہ پر زمین کے حصول کے لیےاندازاً 20 اور تعمیرات کے لیےبھی 20 کروڑ کا خرچہ متوقع ہے۔زمین کے حصول کے لیے الحمدُللہ 11 کروڑ سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے جبکہ ایک صاحبِ خیر کی جانب سے تقریباً 4.5 کروڑ روپے کی رقم کی وصولی متوقع ہے۔


2. گلشن معمار میں مسجد اور اکیڈمی کا قیام:
ایک صاحب خیر کی جانب سے انجمن کو 2017 میں معمار ہاؤسنگ سوسائٹی سیکٹر Q میں تین پلاٹس جن کا انفرادی رقبہ 962 مربع گز ہے عطیہ کیے گئے تھے ۔ساتھ ہی مسجد کے لیے ایک Amenity Plot کا حصول بھی ہوا۔ علاقے کے مکینوں کی خواہش پر الحمدُللہ مسجد کی تعمیر کے لیے گزشتہ چار ماہ سے مختلف اداروں سے اجازتوں کے حصول کے سلسلے میں کاروائی آخری مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ ان منظوریوں کے بعد نقشہ جات SBCA کو حتمی منظوری کے لیے بھجوادیے جائیں گے۔ منظوری میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے کی صورت میں تقریباً دو سے تین ماہ کے عرصہ میںاس پر تعمیرات کے کام کا آغاز ہوجائے گا، ان شاء اللہ۔موجودہ حالات میں اس منصوبہ پر ابتدائی تخمینہ تقریباً 20 کروڑ روپے ہے۔