Menu

Quran Academy Korangi

قرآن مرکز کورنگی انجمن خدّام القرآن سندھ کراچی کا ذیلی ادارہ ہے۔ یہ مرکز گزشتہ20 برس سے تعلیمی و تدریسی خدمات انجام دے رہا ہے۔ تجوید، ناظرہ قرآن حکیم، حفظ، عربی گرامراور متفرق موضوعات پر قرآن و حدیث کی روشنی میں لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اس مرکز میں جاری تعلیمی سرگرمیاں درج ذیل ہیں:


شام کے اوقات میں حضرات کے لیے تجوید کلاس کا انعقاد کیا گیا۔

حفظ کی کلاس کے تین سیشن ہیں۔ پہلا صبح 8:00 تادوپہر 12:00 بجے، دوسرا دوپہر 2:00 تا شام 4:30 بجے جب کہ تیسرا مغرب تا عشاء ہوتا ہے۔ شعبۂ حفظ میں طلبہ کی تعداد 25 ہے۔ قاعدہ اور ناظرہ کی کلاسیں ظہر تا عصر جاری رہتی ہیں۔ مدرستہ البنین میں بچوں کی تعداد 69 اور ناظرہ میں 56 ہے۔ قاعدہ اور ناظرہ کل چار کلاسوں پر مشتمل ہیں۔

مرکز میں رفقاء و احباب کے استفادہ کے لیے لائبریری و مکتبہ بھی قائم ہے جس میں محترم ڈاکٹر اسرار احمد ؒ کے خطبات و تصانیف کے علاوہ مختلف معروف علماء و دینی اسکالر حضرات کے بیانات، تفاسیر و تصانیف بھی موجود ہیں جن سے رفقاء و احباب استفادہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر جمعے میں مکتبے کے زیر اہتمام جامع مسجد طیبہ میں اسٹال لگائے جاتے ہیں۔ لائبریری میں سامعین کے لیے چار کمیوٹر بھی موجود ہیں جن کے ذریعہ DVDs سے استفادہ کیا جاتا ہے۔

قرآن مرکز کورنگی میں خواتین کے لیے جاری سرگرمیاں درج ذیل ہیں:

(الف) خواتین کے لیے فہم القرآن کورس
(ب) ماہانہ درسِ قرآن
(ج) ہفتہ وار درسِ قرآن
(د) خواتین کے لیے تجوید کلاس
(ھ) قاعدہ اور ناظرہ قرآن حکیم

مکمل پتہ:قرآن مرکز کورنگی،نزد طیبہ مسجد زمان ٹاون،کورنگی نمبر 4، کراچی


رابطہ نمبر:35074664 021


ای میل ایڈریس: korangi@quranacdemy.com