اغراض و مقاصد
انجمن خدام القرآن سندھ، کراچی کے قیام کا مقصد منبع ایمان اور سرچشمۂ یقین قرآنِ حکیم کے علم و حکمت کی وسیع پیمانے اور اعلیٰ علمی سطح پر تشہیر و اشاعت ہے۔ تاکہ اُمت مسلمہ کے فہیم عناصر میں تجدید ایمان کی ایک عمومی تحریک برپا ہوجائے اور اس طرح اسلام کی نشأۃ ثانیہ اورغلبۂ دینِ حق کے دورِ ثانی کی راہ ہموار ہو سکے۔
انجمن خدام القرآن سندھ، کراچی کی تأسیس کے وقت طے کردہ اغراض و مقاصد:
☆ | Teaching and promoting the Arabic Language; | عربی زبان کی تعلیم و ترویج؛ | ☆ |
☆ | General encouragement of the masses for learning and comprehend the Quran; | قرآن مجید کے مطالعے کی عام ترغیب وتشویق؛ | ☆ |
☆ | Promotion of the Quranic Sciences; | علومِ قرآنی کی عمومی نشر و اشاعت؛ | ☆ |
☆ | Education and training of educated minds for spreading the message of the Quran; and | ایسے نوجوانوں کی مناسب تعلیم و تربیت جو تعلّم و تعلیمِ قرآن کو اپنا مقصدِ زندگی بنالیں ؛ اور | ☆ |
☆ | Establishing Quran Academies for spreading the philosophy and wisdom of the Quran at the highest level of the intelligentsia | ایسی قرآن اکیڈمیز کا قیام جو قرآنِ حکیم کے فلسفہ و حکمت کو وقت کی اعلیٰ ترین علمی سطح پر پیش کرسکے۔ | ☆ |