Monday, 1 Shawwal 1446  |  March 31, 2025
Menu

Quran Institute Bahria Town

قرآن انسٹیٹیوٹ بحریہ ٹاؤن


قرآن انسٹیٹیوٹ بحریہ ٹاؤن کا قیام انجمنِ ھذا کے زیرِ اہتمام 16 اکتوبر 2024 کو شہر کراچی کے ایک مشہور مضافاتی علاقے بحریہ ٹاؤن کراچی میں عمل میں آیا۔ اس مقام پر مسلسل تعلیمی و تحریکی سرگرمیاں جاری ہیں۔اس مرکز میں جاری تعلیمی سرگرمیاں درج ذیل ہیں


۱ -قرآن انسٹیٹیوٹ بحریہ ٹاؤن میں بچوں اور بچیوں کے لیےقرا ٓن حکیم حفظ و ناظرہ کی کلاسز کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔
۲ - خواتین و حضرات کے لیے رجوع اِلالقرآن کورس کے سال اول کی تدریس کا آغاز انشاءاللہ رمضان کے بعد 14 اپریل 2025 سے ہوگا ۔
۳- بچوں خصوصاً حفّاظ کے لیے فاسٹ ٹریک اسکولنگ کا آغاز بھی انشاءاللہ رمضان کے بعد ہوگا۔

۱-تجوید:شام کے اوقات میں ہفتہ وار دو کلاسز منعقد کی جاتی ہیں۔
۲-عربی گرامر:شام کے اوقات میں ہفتہ وار دو کلاسز منعقد کی جاتی ہیں۔
۳-فہم القرآن: ۔شام کے اوقات میں ہفتہ وار دو کلاسز منعقد کی جاتی ہیں۔

ایوننگ شارٹ کورس کے علاوہ اس انسٹیٹیوٹ میں ((weekendsہفتہ اور اتوار کو مرد، خواتین اور نوجوانوں کے لیے مختلف شارٹ کورسز کا آغازبھی انشاءاللہ رمضان کے بعد سے ہوگا۔

قرآن انسٹیٹیوٹ بحریہ ٹاؤن میں ایک مکتبہ بھی قائم ہے جو عوام الناس تک کتب کی ترسیل کا ایک اہم مرکز ہے۔

قرآن انسٹیٹیوٹ بحریہ ٹاؤن میں کئی دعوتی و تربیتی اجتماعات، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر منعقد کیے جاتے ہیں۔


مکمل پتہ:قرآن انسٹیٹیوٹ بحریہ ٹاؤن، پلاٹ نمبر 305 ، کمرشل لین 8 ، پریسنکٹ 10-A اولڈ کمرشل، بحریہ ٹاؤن کراچی۔
رابطہ نمبر:0329-11-74285
ای میل ایڈریس: qib@quranacademy.com