Menu

Masjid Jame Al-Quran Gulshan-e-Maymar

مسجد جامع القرآن گلشنِ معمار


مسجد جامع القرآن گلشن معمار کا قیام انجمنِ ھذا کے زیرِ اہتمام 2025 کے دوران شہر کراچی کے ایک اہم علاقے گلشنِ معمار میں عمل میں آیا۔ بعد ازاں اس مقام پر مسلسل تعلیمی و تحریکی سرگرمیاں جاری ہیں۔اس مرکز میں جاری تعلیمی سرگرمیاں درج ذیل ہیں۔


مسجد جامع القرآن گلشن معمار میں صبح و شام کے اوقات میں فہم دین اور دینیات کورس جاری ہیں۔ ان شاء اللہ اس کے علاوہ مختلف اوقات میں دیگر عنوانات پر بھی کورسز کا انعقاد مستقبل میں شروع کروانے کا ارادہ ہے۔

دعوتی اور تحریکی سرگرمیاں ہفتہ وار اور ماہانہ بنیاد پر جاری ہیں۔

مسجد جامع القرآن میں قائم شعبۂ مدرستہ البنین میں قرب و جوار کے بچے زیر تعلیم ہیں، ان شاءاللہ جلد ہی مدرستہ القرآن للبنات بھی شروع کردیا جائے گا۔

الحمد للہ ادارے میں ایک مہمان خانہ بھی قائم ہے جہاں بیرون کراچی سے تدریس کے لیے تشریف لانے والے سینئر اساتذہ کرام قیام فرماتے ہیں۔

شعبۂ مطعم کے تحت ادارہ میں چھوٹے بڑے اجتماعات کے لیے Refreshment اور طعام کی خدمات انجام دیتا رہا ہے۔


مکمل پتہ:مسجد جامع القرآن، سیکٹر Q4، گلشن معمار، کراچی
رابطہ نمبر:0326-4666576 / 0213-6351215
ای میل ایڈریس: ayaz.ayub@quranacademy.com