قرآن انسٹیٹیوٹ گلستانِ جوہرکا قیام انجمنِ ھذا کے زیرِ اہتمام 2006 کے دوران شہر کراچی کے ایک اہم علاقے گلستانِ جوہر میں عمل میں آیا۔ بعد ازاں اس مقام پر مسلسل تعلیمی و تحریکی سرگرمیاں جاری ہیں۔اس مرکز میں جاری تعلیمی سرگرمیاں درج ذیل ہیں:
قرآن مرکز جوہر میں قرآن فہمی کورس سال اول کی تدریس خواتین و حضرات کے لیے جاری و ساری ہیں۔ گلستانِ جوہر اور آس پاس کے علاقوں سے خصوصاً خواتین کی ایک بڑی تعداد کا اس مرکزِ قرآنی کی جانب رجوع ہے۔
۱-تجوید | شام کے اوقات میں تجوید کے دو اسباق منعقد کیے جارہے ہیں |
۲-عربی گرامر | اسی طرح عربی گرامر کی بھی دو سطحوں پر تدیس جاری ہیں۔ |
۳-درسِِ قرآن و حدیث | شام ہی کے اوقات میں درسِ قرآن و حدیث کے ہفتہ وار اسباق جاری ہیں۔ |
ِ
قرآن مرکز جوہر میں ایک وسیع مکتبہ بھی قائم ہے جو عوام الناس تک کتب کی ترسیل کا ایک اہم مرکز ہے۔
۱-خصوصی اجتماعات | اس مقام پر کئی دعوتی و تربیتی اجتماعات، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر منعقد کیے جاتے ہیں |
۲-پنج وقتہ نماز | اہل محلّہ کی سہولت کے پیشِ نظر یہاں باقاعدہ پنج وقتہ نماز کے لیے مصلّیٰ بھی قائم ہے |
ِ
مکمل پتہ:مسجد جامع القرآن، سالکین بسیرا اپارٹمنٹ، بلاک 14، گلستانِ جوہر، کراچی
رابطہ نمبر:34030119- 021
ای میل ایڈریس: jauhar@quranacdemy.com