السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ہفتہ وار درسِ قرآن میں آج کے اہم مضامین: حق واضح ہونے کے باوجود اختلاف — پچھلی امتوں کے نقشِ قدم پر چلنے کا انجام!۔ باطل پر قائم لوگوں کو اللہ کی طرف سے ملنے والی مہلت اس بات کی دلیل نہیں کہ ان کا انجام ٹل گیا ہے۔ استقامت کا عظیم حکم — اپنے رب کی طرف رجوع، عبادت اور اطاعت میں ثابت قدمی ہی اہلِ ایمان کا راستہ ہے۔ ظالموں کی طرف معمولی جھکاؤ سے بھی بچنے کی تاکید - باطل اور ظلم کے ساتھ کسی درجے کی وابستگی بھی انسان کے انجام کو متاثر کر سکتی ہے۔ نماز — تعلق مع اللہ کا مؤثر ترین ذریعہ نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں - یہ اللہ کی رحمت اور اہلِ ایمان کے لیے ایک عظیم بشارت ہے۔ صبر — مومن کا قیمتی ہتھیار! آئیے! قرآن کی ان نہایت اہم آیات کو سمجھیں اور اپنے آپ سے یہ سوال کریں: کیا ہم حق واضح ہوجانے کے بعد بھی اختلاف، غفلت اور باطل کے اثرات میں الجھے ہوئے ہیں؟ کیا ہماری نماز، نیکیاں اور استقامت واقعی ہماری زندگی کو بدل رہی ہیں؟ جزاکم اللہ خیرا کثیرا !۔ Weekly Dars-e-Quran by Engr. Noman Akhter @ Masjid-e-Tayyaba, Zaman Town Korangi.The Punishment for Neglecting the Duty of Forbidding Evil | Differences of Opinion: Praiseworthy or Blameworthy? | نہی عن المنکر سے اعراض کی سزا | اختلاف محمود یا مذموم؟ | سورۃ ھود (آیات 116 تا 119)۔