(ندائے خلافت - 2026 | شمارہ نمبر 28)۔
مسلمان حکومتیں آج عدالت، سیاست اور انتظام ہر لحاظ سے اسلامی شریعت سے منحرف ہوچکی ہیں۔اسلام کے بنیادی اصولوں کو اُنہوں نے اس طرح فراموش کردیا ہےکہ آج آزادی ٔ فکر،مساوات اور انصاف کہیں ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتے۔اسلام کے واجبات کو اُنہوں نے نظر انداز کر رکھا ہے۔ملتِ مسلمہ میں اتحاد،خیر خواہی اور باہمی تعاون کےجذبات کا خطرناک حد تک فقد ان ہے۔یہ حکومتیں ظلم،و حشت اور بہیمیت پر دلیر ہوگئی ہیں۔
معاشرے کی عمارت کو فساد، تخریب کاری، گناہ اور نافرمانی،بغاوت اور سرکشی کی بنیادوں پر استور کر رہی ہیں۔ان لوگوں نے اسلام کے دشمنوں کو اپنا دوست بنالیا ہے،حالانکہ اسلام ایسی دوستیوں کا سختی سے مخالف ہے۔یہ لوگ مسلمانوں کے معاملات میں اپنے اُن کا فر دوستوں کی آراء سے فیصلے کرتے ہیں۔حالانکہ یہ اطاعت اُن کے لیے قطعا ً جائز نہیں۔اس لیے مسلمان حکمران اسلام کی موجودہ حالت کے لیے دوسرے تمام لوگوں سے بڑھ کر جوابدہ ہیں۔ہوسکتا ہے دنیا میں وضعی قوانین اُنہیں جوابدہی سے مستثنیٰ کردیں،لیکن روزِ قیامت اللہ کے ہاں انہیں چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے عمل کا جواب دینا ہوگا۔
عبد القادر عودہ شہیدؒ (اسلام کا نظام قانون)