السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ہفتہ وار درسِ قرآن میں آج کے مضامین: داعیان حق کیلئے اہم ہدایت: دین کے معاملے میں کوئی مداہنت (Compromise) نہیں، نظام باطل کے ہتھکنڈوں سے گھبرائے بغیر استقامت و یکسوئی کے ساتھ اس تنہا رب ذوالجلال کی عبادت کرتے رہنا ہے جو زندگی و موت پر قادر ہے | جلب منفعت (حاجت روائی) و دفع مضرت (مشکل کشائی) کیلئے غیر اللہ سے دعا مانگنے (شرک فی الدعاء) کی ممانعت | ما فوق الفطرت اور فطری اسباب کے نتائج اللہ کے اختیار میں ہیں :۔ اللہ اگر کسی پر کوئی بھلائی کرنا چاہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔ اسی طرح اگر کوئی تکلیف تمہارے مقدر میں لکھی ہوئی ہے تو کوئی جن یا فرشتہ یا نبی اور بزرگ پیر فقیر یا کوئی اور آستانہ مافوق الفطرت اسباب کے ذریعہ اس کو دور نہیں کرسکتا۔| حضرات انبیاء علیہم السلام و داعیان دین کا کام اچھی طرح پہنچانا ہے منوانا نہیں - جو ہدایت قبول کرے گا، اپنے (دنیوی و اخروی) فائدے کیلئے، اور جو جانتے بوجھتے گمراہی کو چنے گا، اس کو وبال اسی پر ہوگا | مسلمانوں کو کفار کے زبانی و جسمانی تشدد پر استقامت و صبر علی الطاعة کی تلقین - اللہ کا فیصلہ جلد آنے کی خوشخبری | ان اہم قرآنی مضمامین کو سمجھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ دوست احباب کے ساتھ تشریف لاکر تاثیرِ قرآنی کو اپنے قلب میں اور پیغامِ قرآنی کو اپنے عمل میں محسوس فرمائیں!!!!جزاکم اللہ خیرا کثیرا و احسن الجزاء فی الدارین.Refuting the Demands of Mushrikeen | Allah: The Fulfiller of Needs & Solver of Problems | Helplessness of Others | Precious Guidance for Callers to Truth | Surah Yunus (Verses 104-109). مشرکین مکہ کے مطالبہ کا رد | حاجت روا اور مشکل کشا اللہ کی ذات | غیر اللہ کی بے بسی | داعیان حق کے لیے قیمتی ہدایت | سورۃ یونس (آیت 104 تا 109)۔