Menu
جب آسمانی دین مذہب بن کر رہ جائے
(ندائے خلافت - 2025 | شمارہ نمبر 04)۔
جب کسی آسمانی دین پر وہ وقت آتا ہے کہ اس سے ’’شریعت‘‘اور ’’دستور‘‘ کا معنی نکال دیا جائے اور وہ محض ایک مذہب بن کر رہ جائے تو پھر اس دین کے علماء و فقہاء ’’زندگی اور معاشرے کے قائد‘‘ نہیں بلکہ مذہبی شخصیات بن کر رہ جاتے ہیں!یہاں پوپوں اور پادریوں کا رنگ آنے لگتا ہے۔لوگوں کو ’’راہ دکھانے‘‘ کی بجائےپار لگانے کے دھندے چل نکلتے ہیں اور یہ خدا اور بندوں کے بیچ واسطہ بننے لگتے ہیں۔یہ جہان اُن کے ہاتھ سے نکلتا ہے۔۔۔۔۔تو یہ اگلے جہان کے مالک بن بیٹھتے ہیں!ان کے گرد’’تقدسات‘‘ کا ایک ہالہ بُنتا چلا جاتا ہے۔لوگوں کے دلوں پر ان کے پہنچے ہوئے ہونے کی دھاک بٹھائی جاتی ہے۔اور تب ۔۔۔۔۔روئے زمین پر بد ترین قسم کا ’’روھانی طغیان‘‘ شروع ہوجاتا ہے۔

(سید محمد قطب شہیدؒ)

Related Media