Menu
خصوصی منصب ،خصوصی تقاضے
از: ڈاکٹر اسرار احمدؒ
اقامت دین کا کام در حقیقت ایک انقلابی جدو جہد (Revolutionary Struggle) کا متقاضی ہے۔ ایک قائم شدہ نظام کو بیخ و بُن سے اکھاڑ کر اس کی جگہ ایک صالح نظام کو قائم کرنے کے تقاضے بالکل مختلف ہوتے ہیں ۔ یہ انقلاب صرف دعوت وتبلیغ اور وعظ ونصیحت سے نہیں آتا ۔ اگر چہ اس میں بھی آغاز دعوت وتبلیغ اور وعظ ونصیحت ہی سے ہوگا اور اس میں تذکیربھی ہوگی، تبشیربھی اور انذاربھی ہوگا، لیکن اس کا ہدف یہ ہوگا کہ ان تمام کاموں کے نتیجہ میں ایک انقلابی جمعیت فراہم کی جاۓ ، اسے منظم کیا جاۓ ، اس کی تربیت کی جاۓ اور اس میں وہ تمام ضروری اوصاف پیدا کئے جائیں جوکسی انقلابی جماعت کے لیے لازم اور ناگزیر ہیں۔۔۔۔ اور جب اس جمعیت میں مطلوبہ نظم اور ڈسپلن پیدا ہو جائے تو پھر اسے نظام باطل سے ٹکرادیا جائے ۔ بقول علامہ اقبال ؒ

بانشۂ درویشی در ساز دمادم زن
!چوں پختہ شوی خود را بر سلطنت جم زن!

(منہج انقلاب نبویﷺ)


تفصیلی مطالعہ کے لیے کلک کریں۔

Related Media