Menu
کفار کے بعث بعد الموت کے انکار کا جواب و انجام | سابقہ قوموں کی مثالیں بطورِ عبرت | اللہ کی دو شانیں | سورۃ الرعد (آیات 05 تا 07)۔
Loading...
2026-11-12 Kuffar ke Baas-e-Baad-al-Maut ke Inkar ka Jawab aur Anjam | Sabiqa Qaumon ki Misalein Bator-e-Ibrat | Allah ki Do Shanein Surah Ar-Raad (Aayat 05-07)
31 Views
Nov 13, 2026
MP3
00:36
8.26 MB
Engr. Noman Akhter
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ہفتہ وار درس قرآن میں آج کے مضامین: ان آیات میں منکرین کے تین شبہات کا جواب دیا گیا ہے: دوبارہ زندہ ہونے کا انکار، عذاب کی جلدی اور خاص معجزے کا مطالبہ۔ اصل امر حیرت یہ ہے کہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیے جانے پر تعجب کیا جائے۔ آخرت کا انکار عدل و حکمت کے خلاف بھی ہے اور خالق کی قدرت کا انکار بھی۔ گردنوں کے طوق سے مراد ضد، آبائی تقلید، خواہشات کی غلامی اور معاشرے کے خوف کی وہ زنجیریں ہیں جو حق قبول کرنے سے روکتی ہیں؛ آخرت میں یہی زنجیریں حقیقی صورت اختیار کر لیں گی۔ بھلائی اور عافیت سے پہلے عذاب کا مطالبہ کرنا، منکرین حق کا وطیرہ اور ناسمجھی و ہٹ دھرمی کی علامت ہے۔ مغفرت و رحمت بھی اللہ کی صفت ہے اور سخت عذاب دینا بھی؛ بندے کا رویہ امید اور خوف کے درمیان توازن پر مبنی ہونا چاہیے۔ معجزہ دکھانا اللہ کے اختیار میں ہے، رسول کا فرض ڈرانا اور رہنمائی کرنا ہے۔ ہر قوم کے لیے ہدایت دینے والا بھیجا گیا؛ یہ سلسلہ ہدایت اللہ کی دائمی سنت ہے۔ زیادہ سے زیادہ دوست احباب کے ساتھ تشریف لاکر تاثیر قرآنی کو اپنے قلب میں محسوس فرمائیے جزاکم اللہ

The Response to the Disbelievers Denial of Resurrection After Death and Its Consequences | Lessons from the Fate of Previous Nations | Two Divine Attributes of Allah | کفار کے بعث بعد الموت کے انکار کا جواب و انجام | سابقہ قوموں کی مثالیں بطورِ عبرت | اللہ کی دو شانیں

Related Media