Menu
حق کا معیار | آیات آفاقی سے توحید کی دعوت | سورۃ الرعد (آیات 01 تا 04)۔
Loading...
2026-11-05 Haq ka Mayar | Ayat-e-Afaqi se Tauheed ki Dawat | Surah Ar-Raad (Aayat 01-04)
37 Views
Nov 05, 2026
MP3
00:39
8.95 MB
Engr. Noman Akhter
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ہفتہ وار درس قرآن میں آج کے مضامین: سورۃ الرعد: مکی سورت؛ موضوع: قرآن کا حق ہونا، توحید، آخرت، رسالت حروفِ مقطعات کا علم اللہ کے پاس ہے؛ جہاں علم عاجز ہو، وہاں سرِ تسلیم خم کرنا چاہیئے وحی سراسر حق ہے؛ اکثریت کا انکار حق کو باطل نہیں کرتا ایمان لانے میں رکاوٹ دلیل نہیں، ضد اور تکبر ہے آسمان بغیر نظر آنے والے ستونوں کے، فقط اللہ کی قدرت سے قائم ہیں اللہ صرف خالق ہی نہیں حکمران بھی ہے؛ استواء علی العرش پر بلا کیف ایمان لانا ضروری ہے معبود بنائے گئے سورج چاند خود تابعِ فرمانِ الٰہی ہیں ہر شے کی اجل مقرر ہے؛ کائنات کی بساط ایک دن لپیٹ دی جائے گی تدبیرِ کائنات اللہ کے ہاتھ میں ہے؛ انسانی تدبیر محدود ہے زمین، پہاڑ، دریا گواہ ہیں کہ یہ دنیا اور اس دنیا میں انسان بامقصد ہے ہر پھل جوڑوں کی شکل میں ہے؛ یہ قانون ہر مخلوق میں جاری ہے ایک زمین، ایک پانی، مگر ذائقے جدا؛ یہ حکیم کا ارادہ ہے اسی طرح انوارِ ہدایت کی بارش سب پر برستی ہے؛ نرم دل ہدایت پاتا ہے، سخت دل محروم رہتا ہے۔ نشانیاں اہلِ عقل کے لیے ہیں؛ انہیں دیکھ کر رب تک نہ پہنچنا عقل کا صحیح استعمال نہیں ان اہم مضامین کو سمجھنے کیلئے دوست احباب سمیت تشریف لا کر تاثیرِ قرآنی کو اپنے قلب میں اور پیغامِ قرآنی کو اپنے عمل میں محسوس فرمائیے!! جزاکم اللہ خیرا کثیرا و احسن الجزاء فی الدارین

The Criterion of Truth | The Call to Tauheed Through the Signs in the Universe | حق کا معیار | آیات آفاقی سے توحید کی دعوت | سورۃ الرعد (آیات 01 تا 04)۔

Related Media