Menu
عذابِ الٰہی کا قانون | قوموں کی تباہی عبرت کے لیے | پیشی کا دن | سورۃ ھود (آیات 102 تا 104)۔
Loading...
2026-09-03 Azab-e-Ilahi ka Qanoon | Qoumon ki Tabahi Ibrat ke Liye | Peshi ka Din | Surah Hud (Aayat 102–104)
245 Views
Sep 04, 2026
MP3
00:37
8.65 MB
Engr. Noman Akhter
Weekly Dars-e-Quran by Engr. Noman Akhter @ Masjid-e-Tayyaba, Zaman Town Korangi. لسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ہفتہ وار رسِ قرآن میں آج کی نشست کے مضامین:۔ اللہ کی گرفت کا قانون تمام بستیوں پر یکساں ہے — کوئی نام، نسل یا مذہبی نسبت کسی کو مستثنیٰ نہیں کرتی۔ ظلم پر کھڑا ہوا معاشرہ بظاہر جتنا بھی مضبوط دکھائی دے، اس کی مہلت عارضی اور اللہ کی پکڑ اٹل ہے۔ اللہ تعالیٰ ظالم کو ڈھیل دیتا ہے، مگر جب پکڑتا ہے تو کوئی بچانے والا نہیں ہوتا۔ گزری ہوئی قوموں کے انجام میں نشانی صرف اُس کے لیے ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہو — بے خوف دل کے لیے تاریخ محض ایک کہانی ہے۔ قیامت وہ دن ہے جس میں تمام انسان جمع کیے جائیں گے اور ہر عمل کھلی گواہی بن کر سامنے آئے گا۔ عذاب کی تاخیر معافی کا اعلان نہیں، بلکہ ایک مقررہ اور گنی ہوئی مہلت ہے۔ ان اہم قرآنی مضامین کو سمجھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دوست احباب کے ساتھ تشریف لا کر تاثیرِ قرآنی کو اپنے قلب میں اور پیغامِ قرآنی کو اپنے عمل میں محسوس فرمائیے! جزاکم اللہ خیرًا کثیرًا و احسن الجزاء فی الدارین!

The Law of Divine Punishment | The Destruction of Nations as a Lesson | The Day of Judgment | عذابِ الٰہی کا قانون | قوموں کی تباہی عبرت کے لیے | پیشی کا دن | سورۃ ھود (آیات 102 تا 104)۔

Related Media