Menu
پاکستان کے قیام کا اصل مقصد
(ندائے خلافت - 2026 | شمارہ نمبر 32)۔

27 رمضان المبارک بمطابق 14 اگست 1947، کو مملکتِ خداداد پاکستان کا قیام نہ صرف اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانانِ برصغیر کے لیے ایک نایاب تحفہ تھا بلکہ عالم اسلام کے لیے بھی کسی معجزہ سے کم نہ تھا ۔قیام پاکستان محض ایک سیاسی معاہدہ نہیں تھا بلکہ اس آزادی کے حصول کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، بستیاں اجڑیں ، مسلمانوں کو آگ و خون کا عظیم دریا عبور کرنا پڑا۔پاکستان کے حصول کے لیے پاک و ہند کے مسلمانوں نے یہ نعرہ لگایا تھا’’پاکستان کا مطلب کیا : لا الہٰ الا اللہ‘‘ یعنی پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہو،پاکستان میں اللہ تعالیٰ کی حاکمیت ہو،قرآن کا نظام ہو،مغربی تہذیب کے بجائے اسلامی تہذیب ہو۔مغربی قوانین کی جگہ قرآن اور سنت ِرسول ﷺ کے روشن قوانین ہوں۔ آیا ہم 79 سال تک اس مقصد میں کامیاب ہوسکے۔یقیناً نہیں !قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے آزاد پاکستان کے بارے میں فرمایا تھا: ’’ ہم نے پاکستان کا مطالبہ محض زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا تھا بلکہ ہم ایک ایسی تجربہ گاہ حاصل کرنا چاہتے تھے جہاں پر ہم اسلام کے اصولوں کو آزماسکیں ۔‘‘ (13 جنوری 1948ء اسلامیہ کالج پشاور)

فرید اللہ مروت (رکن مجلس ادارت)

Related Media