Menu
درست رویہ۔
(ندائے خلافت - 2026 | شمارہ نمبر 26)۔

قرآن حکیم کا موضوع انسان ہے،اس اعتبار سے کہ اس کی حقیقی فلاح(کامیابی)اور خسران(ناکامی) کس چیز میں ہے۔یہ انسان کے موضوعِ قرآن ہونے کا نتیجہ ہے کہ قرآن میں جا بجا اہلِ حق کو ’’اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ‘‘ یعنی’’ یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں‘‘ کی نوید ِ جانفزا اور اہلِ باطل کو’’ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ ‘‘ یعنی ’’ یہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں ‘‘ کی وعید روح فرساسنائی گئی ہے۔

قرآنِ حکیم انسان کی رہنمائی کے لیے نازل ہوا۔اس کا پیغام یہ ہے کہ ظاہر بینی،قیاس آرائی،ظن و تخمین یا خواہش نفس کی غلامی کے تحت انسان نے اللہ،نظامِ کائنات اور خود اپنی ہستی اور دنیوی زندگی کے متعلق جو نظریات قائم کیے ہیں اور ان نظریات کی بنا پر جو رویے اختیار کرلیے ہیں،وہ حقیقتِ نفس الامری کے لحاظ سے غلط اور نتیجے کے اعتبار سے خود انسان کے لیے تباہ کن ہیں۔حقیقت وہ ہے جو انسان کو خلیفہ بناتے وقت اللہ نے خود بتادی تھی،اور اس حقیقت کے لحاظ سے انسان کے لیے وہی رویہ درست اور اچھے انجام تک پہنچانے والا ہے جو اللہ کی ہدایت پر مبنی ہو۔

مولانا صدر الدین الرفاعی (قرآن مجید کا تعارف)

Related Media