Menu
عید الاضحٰی اور روحِ قربانی
(ندائے خلافت - 2026 | شمارہ نمبر 19)۔

قربانی کا اصل حاصل کیا ہے؟

یہ کہ ہمارا معبود برحق ایک اللہ ہے۔بندگی اُسی کا حق ہے۔بقول الطاف حسین حالی ؎

وہی ذاتِ واحد عبادت کے لائق

زبان اور دل کی شہادت کے لائق

یعنی اُس کے ساتھ کسی کو کسی بھی اعتبار سے شریک نہ ٹھہرائیں۔ ہماری قربانی اور نذرونیاز بھی صرف اُسی کے لیے ہو۔ہم صرف اُسی کے سامنے اپنے سرجھکائیں ۔اُسی کے دیئے گئےضابطہ ٔ حیات پر عمل کریں۔اُسی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ پیدا کریں۔ہم سب اہلِ ایمان کو چاہیے کہ جس وقت قربانی کے جانور پر چھری چلا رہے ہوں،ساتھ یہ بھی عزم کریں کہ اللہ کی خاطر اپنی نفسانی خواہشات کی بھی قربانی دیں گے،زمانے کے رواجات کو بھی اللہ کی شریعت کے مقابلے میں قربان کریں گے۔دنیا کی رسوم بھی اگر اللہ کے حکم سے ٹکراتی ہیں تو انہیں بھی اُٹھا کر پھینک دیں گے۔اللہ کی مرضی اور حکم ہی ہر حال میں مقدم ہوگا۔اسی طرح اجتماعی سطح پر بھی عزم کیا جائے کہ ہم دنیاوی طاقتوں کی غلامی کو بھی اللہ کی وفاداری پر قربان کریں گے۔امریکہ،ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کو خاطر میں نہیں لائیں گے اور ہر حال میں اللہ کے احکام اور اُس کی شریعت کی منشا کو ترجیح دیں گے۔جب توحید کو مانا ہے،جب ایک اللہ کی بندگی کا اقرار کیا ہے تو پھر کسی اور کے در پر جھکنا مسلمان کو زیب نہیں دیتا۔توحید تمام معبودانِ باطلہ کی نفی کا اعلان ہے۔یہ غیر اللہ کی غلامی سے، خواہ یہ غلامی کسی انسان کی ہو،کسی ریاست ادارے کی،آزادی کا مژ دہ جانفزا ہے۔

حافظ عاکف سعید﷾ (مشیر خصوصی امیر تنظیم اسلامی)

Related Media