Menu
دورِ فتن میں اتباعِ سنت کا حکم۔
(ندائے خلافت - 2026 | شمارہ نمبر 17)۔

دین کی غربت اور اجنبیت کے دور کو حد یثوں میں دورِ فتن بھی کہا گیا ہے،کیونکہ یہ انسان کے فکر و عمل کی آزمائش کا دور ہوتا ہے۔اس میں ایسے زبردست فتنے اُبھرتے ہیں کہ بعض اوقات بڑے باہمت اور مخلص اشخاص بھی اِن سے پوری طرح محفوظ نہیں رہ پاتے۔یہ فتنے آندھی اور طوفان کی طرح اُٹھتے ہیں اور عقائد و اعمال کی عمارت کو متزلزل کردیتے ہیں۔اس اُمّت پر بار ہا دورِ فتن آئے اور اس کے دین و ایمان کو آزماتے رہے ہیں۔آج بھی وہ ایک زبردست دورِ فتن سے گزر رہی ہے،جس میں الحادو دہریت نے اس کے نظریات و افکار،اخلاق و عبادات،تہذیب و معاشرت اور تمدن و سیاست کو امتحان میں ڈال رکھا ہے۔اس امتحان میں کامیابی کا طریقہ پہلے بھی یہی تھا اور آج بھی یہی ہے کہ انسان اس راستے پر مضبوطی سے جمارہے جس پر محمد عربی ﷺ اور آپؐ کے ساتھیوں کے نقوشِ پاثبت ہیں۔آپؐ نے ایک مرتبہ خطبہ دیا۔اس میں آپؐ نے فرمایا:

’’ تم میں سے جو شخص میرے بعد زندہ رہے گا،وہ بڑا اختلاف دیکھے گا۔تم اس وقت میری سنت اور صاحب رشد و ہدایت خلفاء کی سنت کی پیروی کو اپنے اوپر لازم رکھنا،اس پر مضبوطی سے جمے رہنا اور اسے دانتوں سے پکڑلینا اور (دین میں پیدا کی جانے والی) نئی باتوں سے دور رہنا کیونکہ (دین میں) نئی بات بدعت ہےاور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘

سید جلال الدین عمریؒ (معروف و منکر)

Related Media