ترجمۂ قرآن حکیم:
عربی گرامر کے بنیادی قواعد و ضوابط کی اس حد تک تعلیم کہ قرآنِ حکیم کے مفہوم کو سمجھا جا سکے، مزید برآں چند سورتوں کے ترجمے کی مشق۔
نصاب:
موضوعات | -کلمہ کی اقسام، اسم کی حالت و اقسام، اسم کی گردان، اسمائے اشارہ و استفہام، ظرف، حروفِ جار ، حروف مشبہّ بالفعل، مرکبات، مادّہ و وزن، فعل ماضی ، فعل مضارع، امرِ حاضر، فعل نہی،ابوابِ ثلاثی مجرد و ثلاثی مزید فیہ، مزید فیہ کے افعال امر، مبالغہ کے چند اوزان، جمع مکسر کے اوزان، مضارع منصوب و مجزوم، اسم الفاعل، اسم المفعول، اسم الظرف، حروفِ علت کا تعارف۔-قرآنِ حکیم کی منتخب سورتوں (سورۃ الحجرات،سورۃ الحدید، سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الفیل تا سورۃ الناس) پر قواعد کا اطلاق ۔ |
مقررہ کتاب/ مواد | -عربی گرامر برائے قرآن فہمی (مرتب: حافظ انجینئر نوید احمد صاحب ؒ) |
مجوزہ کتب/ مواد | -آسان عربی گرامر (شائع کردہ: انجمن خدام القرآن سندھ کراچی) |