| مسلمان حکومتوں کا شریعت سے انحراف |
(ندائے خلافت - 2025 | شمارہ نمبر 38)۔
مسلمان حکومتیں آج عدالت،سیاست اور انتظام میں ہر لحاظ سے اسلامی شریعت سے منحرف ہوچکی ہیں۔اسلام کے بنیادی اصولوں کو انہوں نے اس طرح فراموش کردیا ہے کہ اسلام کے عطا کردہ آزادیٔ فکر،مساوات اور انصاف آج کہیں ڈھونڈےسے بھی نہیں ملتے۔اسلام کے واجبات کو اُنہوں نے نظر انداز کر رکھا ہے۔ملتِ مسلمہ میں اتحاد،خیر خواہی اور باہمی تعاون کے جذبات کا خطرناک حد تک فقدان ہے۔یہ حکومتیں ظلم،وحشت اور درندگی،بہیمیت پر دلیر ہوگئی ہیں۔معاشرے کی عمارت کو فساد، تحزیب کاری، گناہ اور نافرمانی،بغاوت اور سرکشی کی بنیادوں پر استوار کر رہی ہیں۔ان لوگوں نے اسلام کے دشمنوں کو اپنا دوست بنالیا ہے،حالانکہ اسلام ایسی دوستیوں اور اتحادوں کا سختی سے مخالف ہے۔یہ لوگ مسلمانوں کے معاملات میں اپنے ان کافر دوستوں کی آراء سے فیصلے کرتے ہیں۔حالانکہ یہ اطاعت اُن کے لیے قطعاً جائز نہیں۔اس لیے مسلمان حکمران اسلام کی موجودہ حالت کے لیے دوسرے تمام لوگوں سے بڑھ کر جوابدہ ہیں۔ہوسکتا ہے وضعی قوانین انہیں جوابدہی سے مستثنیٰ کردیں،لیکن اللہ کے ہاں اُنہیں ہر چھوٹےسے چھوٹے اور بڑے سے بڑے عمل کے لیے جوابدہی کرنی ہوگی۔
عبد القادر عودہ شہید ؒ (کتاب’’راہِ وفا‘‘)
| |
|